300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں زرعی شعبے کی معاونت اور چھوٹے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے زرخیز اسکیم کے تحت 300 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق زرخیز اسکیم کے تحت ملک بھر کے قریباً ساڑھے سات لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ زرعی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور کسانوں کے مالی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

زرعی مشینری اور فی ایکڑ سبسڈی

حکومت نے زرعی مشینری پر سبسڈی کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ 12 ایکڑ سے کم زرعی اراضی رکھنے والے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق کھاد کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھاد تیار کرنے والی فیکٹریوں کو 20 ارب روپے کا خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں تاکہ اس شعبے کی استعداد کار کو بہتر بنایا جا سکے۔

بلوچستان کے ٹیوب ویلز اور یوتھ پروگرام کے لیے فنڈز

بجٹ دستاویزات میں بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کے لیے 3 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی پروگرام کے تحت 20 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کاشتکاروں نے بجٹ کو مسترد کردیا

دوسری جانب کاشتکاروں کا مؤقف ہے کہ نئے بجٹ میں زرعی شعبے کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا، جس سے دیہی معیشت شدید بحران کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک بھر کے کاشتکاروں نے بجٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا کسان دشمنی کے مترادف ہے۔

حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ

لاہور میں کسان رہنماؤں اور کاشتکاروں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملکی بقا اور زرعی خودکفالت کے لیے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زرعی شعبے کے لیے خصوصی سبسڈی کا اعلان نہ کیا گیا تو زرعی پیداوار میں شدید کمی ہو سکتی ہے، اس لیے حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں