برازیل میں 2 ہیلی کاپٹروں کا تصادم، امریکی گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار اولیور ٹری 32 سال کی عمر میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق اولیور ٹری ان 6 افراد میں شامل تھے جو اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب 2 ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے اور شہر کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے چند گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر حادثہ، دولہا ہلاک، دلہن زخمی

بتایا جاتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر پارکنگ ایریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

اولیور ٹری اپنے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں برازیل میں موجود تھے اور حال ہی میں انہوں نے ساؤ پاؤلو میں پرفارم بھی کیا تھا۔

وہ اپنے مشہور گانوں لائف گوز آن، مس یو اور ایلیئن بوائے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔

ان کی منفرد موسیقی، غیر معمولی انداز اور مزاحیہ آن لائن شخصیت نے انہیں عالمی سطح پر بڑی فین فالوونگ دلائی۔

برازیلی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دیگر ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹس اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ چند افراد بھی شامل تھے، جو مبینہ طور پر اسی گروپ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: آئل آف وائٹ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 افراد ہلاک ایک زخمی

اولیور ٹری نے وائرل میوزک ریلیزز کے ذریعے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر لاکھوں سامعین پیدا کیے۔

ان کی موت کی خبر کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جنہوں نے انہیں ان کی تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے لیے یاد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp