پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 9 ہزار720 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 108 ڈالر اضافے کے بعد 4ہزار 327 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔














