دنیا بھر میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے مداح ان کی شادی کی خبروں کے منتظر ہیں، ایسے میں نیویارک کے میئر کے ایک بیان نے دونوں کی ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔
نیو یارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کر دی کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رواں موسمِ گرما میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی
میئر ممدانی نے شہر میں ایک ہی وقت میں ہونے والے بڑے ایونٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ سب نیویارک نِکس کے فائنلز، 4 جولائی، امریکا 250 کی تقریبات اور ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے ساتھ ایک ہی وقت میں ہو رہا ہے، اور ہم دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
یہ بیان اب تک عوام کے سامنے آنے والی معلومات میں شادی کی سب سے مضبوط اور واضح تصدیق سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، نہ ٹیلر سوئفٹ اور نہ ہی ٹریوس کیلسی نے ابھی تک اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان کیا ہے۔ البتہ گزشتہ چند ہفتوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شادی کی تقریب نیویارک کے مشہور Madison Square Garden میں جولائی کے پہلے ہفتے منعقد ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی دولت 2 ارب ڈالر سے تجاوز، عالمی میوزک انڈسٹری میں نیا ریکارڈ
دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے مداح سمجھے جانے والے میئر زوہران ممدانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ شادی میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ گھر پر رہ کر ٹیلر سوئفٹ کے گانے سنیں گے۔
انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا کرتے ہیں۔














