آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں حالیہ احتجاجی سرگرمیوں کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کردار سے متعلق ایک آڈیو کال سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں کمیٹی کے بعض عہدیداروں پر سڑکیں اور اسپتال بند کرنے سمیت دیگر اقدامات کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ لیک آڈیو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ ایڈووکیٹ شاہ نواز اور ماجد علی کے درمیان گفتگو موجود ہے، جس میں صورتحال کو مزید کشیدہ کرنے اور مختلف شہروں میں احتجاجی سرگرمیوں کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی بات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے کون سے اہم مطالبات منظور ہو چکے ؟ کمیٹی مزید ناروا مطالبات سے کیا چاہتی ہے؟

مبینہ آڈیو کے مطابق گفتگو میں سڑکوں کی بندش، اسپتالوں کو متاثر کرنے اور کارکنوں کو احتجاجی اقدامات کے لیے متحرک کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ آڈیو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ ڈالنے اور کارکنوں کو اشتعال انگیز نعروں کے ذریعے متحرک کرنے کی ہدایات دینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

 مبینہ ٹیلیفونک گفتگو میں رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والے افراد کو گرفتاری نہ دینے اور ریاستی اداروں کے خلاف مزاحمت پر اکسانے کی باتیں بھی شامل ہیں۔

حکام سے منسوب مؤقف میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہڑتالوں، راستوں کی بندش، املاک کو نقصان پہنچانے اور اہلکاروں پر حملوں کے واقعات میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بعض عناصر کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوششیں عوامی مفادات کو متاثر کرتی ہیں، جبکہ حالیہ صورتحال میں شہریوں کی بڑی تعداد امن و امان کے قیام کی حمایت کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

’دل کرتا تھا خود کو زور سے ماروں‘، اکشے کمار نے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پشاور: شادی سے انکار پر نوجوان پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا