ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی امن معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔

ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو معاہدے کے لیے مجبور کیا، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے یا خرندنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکا خطے میں استحکام اور جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، تاہم معاہدے پر عمل درآمد اور مستقبل کے مذاکرات کو بھی قریب سے مانیٹر کیا جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے نیٹو اتحادیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی دفاعی ذمہ داریوں میں زیادہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے بعض اتحادی ممالک پر ایران جنگ کے دوران امریکا کو مطلوبہ سہولتیں اور فضائی رسائی فراہم نہ کرنے پر تنقید کی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا پولینڈ کے لیے بڑا اعلان، مزید 5 ہزار امریکی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جبکہ حتمی معاہدے کے لیے آئندہ مذاکرات میں متعدد اہم امور پر پیشرفت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کے پاس ڈیل کا تاریخی موقع، ایٹمی پروگرام ترک کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ دفاع

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے