پاکستان میں آن لائن خریداری کے لیے ایپل کا آفیشل فلیگ شپ اسٹور کا دراز پاکستان پر آغاز

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ای کامرس پلیٹ فارم دراز پاکستان نے داراز مال پر ایپل کی آفیشل فلیگ شپ اسٹور کا باضابطہ آغاز ک دیا ہے۔ یہ شراکت داری جی نیکسٹ ٹیکنالوجیز کے تعاون سے کی گئی ہے، جو پاکستان میں ایپل کی مجاز ڈسٹری بیوشن اور سروس نیٹ ورک سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل 50 سال کا ہوگیا: سالگرہ پر ڈسکاؤنٹ آفرز، پاکستان میں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

اس موقع پر کراچی میں دراز کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔

اس شراکت داری کے بعد صارفین اب دراز کے ذریعے اصل ایپل مصنوعات اعتماد کے ساتھ آن لائن خرید سکیں گے۔ یہ اقدام صارفین کے لیے مصنوعات کی اصلیت، مناسب قیمت، وارنٹی اور فروخت کے بعد خدمات سے متعلق خدشات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

لانچ کے موقع پر منتخب مصنوعات کی خریداری پر 20 واٹ چارجر مفت دیا جا رہا ہے، جبکہ آئی فون 17 سیریز کے لیے مفت شپنگ اور اگلے روز ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

صارفین کو ایک سال کی ایپل وارنٹی کے ساتھ ایک اضافی سال کی ڈسٹری بیوٹر کی جانب سے فراہم کردہ وارنٹی بھی دستیاب ہوگی، جس سے مجموعی طور پر 2 سال کی وارنٹی کا فائدہ حاصل کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ منتخب مصنوعات پر 14 فیصد تک رعایت، بہترین قیمت کی یقین دہانی اور بغیر منافع اقساط کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔

یہ فلیگ شپ اسٹور اب داراز مال پر دستیاب ہے، جہاں پاکستانی صارفین ایپل کی مختلف مصنوعات اور خصوصی پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟