ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی صحت کے مسائل کے باعث زیر علاج ہیں، تاہم خاندان کے مطابق ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
الجزیرہ میں شائع رپورٹ کے مطابق لیونل میسی کے اہلخانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جارج میسی طبی مسئلے سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ خاندان نے بیماری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔
The Messi family have issued a statement regarding Lionel Messi's father Jorge Messi's health situation:
"The Messi family informs that Jorge Messi is currently going through a health situation.
At this time, he is under medical supervision, recovering and progressing favorably… pic.twitter.com/QIynqqAkPX
— CIIA Sports (@CIIASportsINT) June 18, 2026
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ارجنٹائن کے ورلڈ کپ میچ میں الجزائر کے خلاف گول کرنے کے بعد لیونل میسی جذباتی ہوگئے تھے اور ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے تھے۔ میسی نے بعد میں وضاحت کی تھی کہ ان کے جذبات فٹبال سے متعلق نہیں بلکہ ذاتی حالات کی وجہ سے تھے۔
اہلخانہ نے ان رپورٹس پر بھی تشویش کا اظہار کیا جن میں جارج میسی کی موت سے متعلق قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے حساس وقت میں ذمہ داری، احتیاط اور انسانیت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، کیونکہ کسی شخص کی صحت اور خاندان کا سکون غیر ذمہ دارانہ خبروں کا موضوع نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:میسی کی ہیٹرک کے ساتھ عالمی چیمپیئن ارجنٹینا کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز
جارج میسی نے اپنے بیٹے کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ طویل عرصے تک لیونل میسی کے ایجنٹ رہے اور ان کے کاروباری معاملات بھی دیکھتے رہے۔ کم عمری میں جب میسی بارسلونا کی یوتھ اکیڈمی سے وابستہ ہوئے تو ان کے والد نے ان کے سفر میں اہم معاونت فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق جارج میسی نے بارسلونا، پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میامی کے ساتھ میسی کے معاہدوں میں بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ ان کے تشہیری اور دیگر کاروباری معاملات کی نگرانی بھی کرتے رہے۔
🚨 Messi Family Breaks Silence
The family of Lionel Messi has confirmed that his father, Jorge Messi, is undergoing medical treatment for an undisclosed health condition and is recovering under medical supervision.
The statement was issued after false reports and speculation… pic.twitter.com/ZZQf4A1QyD
— NewsWire 🇱🇰 (@NewsWireLK) June 19, 2026
لیونل میسی اس وقت ارجنٹائن کی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں ٹیم اپنے اگلے گروپ میچ کی تیاری کر رہی ہے۔ اہلخانہ نے اس دوران ملنے والی دعاؤں اور نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور رازداری برقرار رکھنے کی درخواست کی۔














