محرم میں امن و امان کے لیے پنجاب حکومت متحرک، سوشل میڈیا مانیٹرنگ مزید سخت

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اور سائبر مانیٹرنگ کے اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ، نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ میں خصوصی ڈیجیٹل میڈیا سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے محکمہ داخلہ میں قائم جدید ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی لائیو مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات، پنجاب میں 1421 ذاکرین و مقررین ضلع بند، 809 کی زباں بندی

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چیف سیکریٹری کو سائبر مانیٹرنگ، سیکیورٹی انتظامات اور نفرت انگیز مواد کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران 37 ہزار 868 مجالس اور 9 ہزار 412 جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی معاونت کے لیے پاک آرمی کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں بھی خدمات انجام دیں گی۔

حکام کے مطابق صوبے میں 1418 شعلہ بیاں مقررین کی ضلع بندی اور 794 افراد کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں 2505 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ شرانگیزی یا امن و امان کی خرابی کو روکا جا سکے۔

سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ داخلہ کا ڈیجیٹل میڈیا سیل 24 گھنٹے سائبر پٹرولنگ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی فوری نشاندہی اور قانونی کارروائی کے لیے جدید نظام فعال ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں محرم الحرام سے متعلق سخت فیصلے، کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟

سائبر پٹرولنگ کے دوران 16 ہزار سے زائد قابل اعتراض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور پُرامن محرم الحرام کو یقینی بنانے کے لیے نفرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر، کمرشل بینکوں کے لیے نئی ہدایات جاری

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر