اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی ٹرانزٹ فیس معطل کر دی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے امریکا کے ساتھ اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کے تحت اہم پیشرفت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے ٹرانزٹ فیس 60 روز کے لیے معطل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دستخط شدہ ایران، امریکا ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے شق وار مندرجات سامنے آگئے

ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور اہم علاقائی معاملات پر مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

حکام کے مطابق 60 روزہ مذاکراتی مدت کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کے ٹرانزٹ اخراجات ایرانی حکومت برداشت کرے گی تاہم ہر جہاز کے لیے آبنائے سے گزرنے سے قبل پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت لینا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیے: تاریخی دستاویز ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پاک ایران تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ایرانی صدر مسعود پزیشیکیان

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے 14 نکاتی معاہدے میں علاقائی سلامتی، ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں میں ممکنہ نرمی سمیت مختلف امور پر 60 روزہ مذاکراتی فریم ورک طے کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹرانزٹ فیس کی معطلی کے باوجود تمام جہازوں کو حفاظتی وجوہات کے پیش نظر مقررہ بحری راستوں اور شیڈول کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور دیگر تجارتی سامان کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے اس لیے اس راہداری میں کسی بھی قسم کی تبدیلی عالمی تجارت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی دور کو اس وقت اچانک منسوخ کر دیا گیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے اسرائیل کے ناقدین پر سخت تنقید سامنے آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیزاب حملے کی متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری رواں برس، سرمایہ کاروں کو 18 سے 20 فیصد منافع کی پیشکش

فیفا ورلڈ کپ: مراکش، امریکا اور برازیل کی فتوحات، امریکی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘