تاریخی دستاویز ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پاک ایران تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ایرانی صدر مسعود پزیشیکیان

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو تاریخی دستاویز قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معاہدے کی دستخط شدہ دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ عالمی امن کے لیے پرعزم اور ثابت قدم رہا ہے جبکہ وہ اپنی عزت، خودمختاری، ترقی اور علاقائی تعاون کو بھی مقدم رکھتا ہے۔

اس سے قبل صدر پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امریکا و ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ ٹیلیفونک گفتگو 30 منٹ سے زائد جاری رہی اور معاہدے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: اسرائیل بے چین، جے ڈی وینس کی احترام کرنے کی تلقین

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پزشکیان، ایرانی قیادت اور عوام کو اس تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن کے قیام، ایران کی تعمیرِ نو اور پاکستان و ایران کے تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر پزشکیان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  پر بطور ضامن دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت دستخط ایک عشائیے کے دوران کیے گئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق یہ دستاویز دونوں صدور کے دستخطوں کے بعد حتمی شکل اختیار کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دستخط شدہ ایران، امریکا ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے شق وار مندرجات سامنے آگئے

وزیراعظم شہباز شریف، جو اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہے تھے، نے کہا کہ یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp