’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کیا ہے۔

صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے پرجوش جواب دیتے ہوئے کہا، ‘We Love Pakistan, Thank You’

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے اور آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، جس میں امریکا ایران مذاکرات، علاقائی امن اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں میں شریک ہیں، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یو) پر عملدرآمد کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر برگن اسٹاک میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شریک ہو رہے ہیں، جو امریکا اور ایران کے درمیان 17 جون کو طے پانے والے معاہدے کے بعد پہلا اہم سفارتی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟