ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 کے صدارتی انتخاب کے لیے جے ڈی وینس کی حمایت کا اشارہ دے دیا

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر 2028 کے صدارتی انتخاب کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کی حمایت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، حالانکہ وہ عوامی سطح پر نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ممکنہ مقابلے کا تاثر دیتے رہے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے تقریباً 2 ہفتے قبل وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں عطیہ دہندگان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ‘آخرکار ہمیں جے ڈی کو کامیاب بنانا ہے’، جسے 2028 کے صدارتی امیدوار کے طور پر جے ڈی وینس کے لیے ان کی ترجیح قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدر کا امیدوار کیوں بنایا؟

رپورٹ کے مطابق یہ نجی گفتگو ٹرمپ کے گزشتہ ایک سال کے عوامی مؤقف سے مختلف ہے، جس میں وہ جے ڈی وینس اور مارکو روبیو دونوں کی تعریف کرتے رہے ہیں اور عندیہ دیتے رہے ہیں کہ دونوں رہنما ایک ہی انتخابی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ دونوں ممکنہ امیدواروں کے بارے میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ ماہ میرین ون طیارے میں سفر کے دوران بھی صدر نے وینس اور روبیو کے بارے میں عملے سے سوالات کیے تھے، جبکہ عطیہ دہندگان کے سامنے وینس کے حق میں رائے ظاہر کی۔

تاہم ٹرمپ کے 6 اتحادیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ صدر نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے، کیونکہ ٹرمپ مختلف لوگوں سے مختلف باتیں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور مستقبل میں اپنا مؤقف تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سینیٹرجے ڈی وینس نائب صدارتی امیدوارنامزد

ایک عہدیدار نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وینس کی نامزدگی یقینی ہے، وہ جلد بازی کر رہے ہیں یا صدر ٹرمپ کے انداز سیاست کو اچھی طرح نہیں سمجھتے۔

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے 2028 کی انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ مارکو روبیو صدارتی امیدوار کے ساتھ نائب صدر کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم میں شامل ہونے پر رضامند ہوں گے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ