سعودی عرب میں مثبت تجربات کے بعد امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو دائرہ اسلام میں داخل

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے بتایا ہے کہ ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترکی آل الشیخ کے مطابق اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں اپنے قیام، مسلمانوں کے ساتھ روابط اور مثبت تجربات کے بعد سامنے آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saudi Gazette (@saudigazette_sa)

جیانکارلو ایسپوسیتو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کئی دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔

انہیں مشہور ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرِنگ کے کردار سے عالمی شہرت ملی، جبکہ وہ بیٹر کال سال اور دی مینڈالوریئن جیسی معروف پروڈکشنز میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں جیانکارلو ایسپوسیتو کو ایک مسجد کے اندر پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا