ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں بلیک لائیولی کو دعوت، کیا پرانی کشیدگی ختم ہو رہی ہے؟

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اداکارہ بلیک لائیولی کے درمیان ممکنہ صلح سے متعلق خبریں ایک بار پھر زیرِ بحث ہیں جب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوئفٹ نے اپنی متوقع شادی کے موقع پر لائیولی کو مدعو کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے مبینہ طور پر بلیک لائیولی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جسے دونوں کے درمیان سرد مہری کے بعد تعلقات بحال کرنے کی ابتدائی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی رابطے کے دوران انہیں 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی اپنی شادی کی دعوت بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی؟ نیویارک میئر ظہران ممدانی کا بیان زیرِ بحث

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کے درمیان حالیہ رابطے محتاط مگر مثبت نوعیت کے ہیں اور آہستہ آہستہ اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بعض اندرونی ذرائع کے مطابق لائیولی شادی میں شرکت کی خواہشمند ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ وہ اس بڑے اور ہائی پروفائل ایونٹ سے باہر رہیں خاص طور پر اپنی عوامی ساکھ کے حوالے سے۔

تاہم تمام رپورٹس اس دعوے سے متفق نہیں ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق سوئفٹ اور لائیولی کے درمیان صلح کی کوئی فون کال والی گفتگو نہیں ہوئی۔ ان ذرائع کے مطابق ایسی خبریں کہ دونوں نے حالیہ قانونی مسائل کے بعد تعلقات بہتر کیے ہیں درست نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

یاد رہے کہ ماضی میں دونوں قریبی دوست سمجھی جاتی تھیں تاہم فلم It Ends With Us اور اس سے جڑے قانونی تنازعات کے بعد ان کے تعلقات میں دوری پیدا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ اسی دوران بلیک لائیولی کے جستین بالدونی کے ساتھ تنازع نے بھی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس تنازع کے دوران ٹیلر سوئفٹ کا نام بعض گفتگوؤں اور قانونی کارروائی میں سامنے آیا، جس پر انہیں حیرت اور ناخوشگواری ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان اعتماد میں کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی دولت 2 ارب ڈالر سے تجاوز، عالمی میوزک انڈسٹری میں نیا ریکارڈ

ادھر ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ شادی 3 جولائی کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں متوقع ہے جس میں 1100 سے 1200 مہمانوں کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں سیکیورٹی اور پرائیویسی کے سخت انتظامات کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں محدود داخلہ، محفوظ ٹرانسپورٹ اور خصوصی پارکنگ انتظامات شامل ہوں گے تاکہ میڈیا اور پاپارازی سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

متوقع مہمانوں میں زوئی کراوٹز، ایڈ شیران، سوکی واٹر ہاؤس، بینسن بون اور ہیم فیملی کے ارکان کے نام بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار