سیکیورٹی اہلکار قتل کیس: ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نمبر ایک نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ کو گوادر میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مقدمے کی سماعت آن لائن طریقہ کار کے تحت کی گئی، جبکہ دونوں ملزمان نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے عدالتی کارروائی میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست مسترد

استغاثہ کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ گوادر میں سیکیورٹی اہلکار شبیر کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران پتھر لگنے سے سیکیورٹی اہلکار شبیر جاں بحق ہوئے تھے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp