روم کے نواح میں قدیم رومی ’ولا‘ کی دریافت، شاندار موزیک اور تاریخی آثار

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے دارالحکومت روم کے قریب ایک اہم آثارِ قدیمہ دریافت ہوا ہے جہاں ماہرین کو قدیم رومی دور کا ایک عظیم ’ولا‘ ملا ہے جس میں خوبصورت موزیک فرش اور تاریخی ڈھانچے موجود ہیں۔

یہ دریافت روم کے نواحی علاقے ’کاسٹیل دی گیوڈو‘ میں ہوئی، جو قدیم رومی دور میں ’لوریم‘کے نام سے ایک اہم رہائشی علاقہ سمجھا جاتا تھا۔ یہ خطہ رومی سلطنت (27 قبل مسیح سے پانچویں صدی عیسوی) کے دوران اشرافیہ اور شاہی شخصیات کی رہائش کے لیے معروف تھا۔

اطالوی وزارت ثقافت کے مطابق یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مقامی افراد نے علاقے میں مشکوک کھدائی کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کھدائی روک دی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر ہائیکورٹ: آثار قدیمہ کے اردگرد 200 فٹ کی حدود میں ہر قسم کی مداخلت پر پابندی عائد

بعد ازاں ماہرین آثار قدیمہ نے تصدیق کی کہ یہ مقام ایک بڑا اور محفوظ رومی ’ولا‘ ہے جہاں شاندار داخلی ہال، مرکزی صحن اور پانی جمع کرنے کا قدیم نظام موجود ہے جسے ’امپلووئیم‘ کہا جاتا ہے۔

فرش پر سیاہ اور سفید رنگ کے موزیک موجود ہیں جن پر نباتاتی اور ہندسی نقش و نگار بنے ہوئے ہیں، جو قدیم رومی فن تعمیر کی اعلیٰ مثال سمجھے جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی کھدائی کی کوشش کی تھی تاہم ’کارابینیری‘ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ عمل روک دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ’ولا‘ ممکنہ طور پر رومی اشرافیہ یا شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملکیت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کی تزئین و آرائش انتہائی شاندار اور نفیس ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: ماہرین آثار قدیمہ نے کس طرح ’مستقبل میں قدیم زیور‘ کا درجہ پانے والی انگوٹھی کھوج نکالی

اطالوی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ کھدائی کا عمل جاری ہے اور مزید اہم تاریخی آثار سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ مستقبل میں عوام کو محدود اجازت کے ساتھ اس مقام کا دورہ کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘