ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، خیبر پختونحوا، مشرقی و زیریں بلوچستان اور وسطی و زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ملک  کے میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر جھکڑ اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہستان، کرم، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، قصور اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوئیں اور آندھی چلنے کا  امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، خاران، پنجگور، مکران اور آوران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم  اور مرطوب رہے گا۔ تاہم میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، حیدر آباد، کراچی، نگرپارکر، اسلام کوٹ  اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘