سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گیا

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گولڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ، مستقبل کیا ہے؟

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 187 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 989 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ہونے والا یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 11.87 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 88 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی