بلوچستان: زلزلے سے 19 افراد زخمی، 125 مکانات متاثر، وزیراعظم نے فوری ریلیف فراہمی کی ہدایت کردی

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں آنے والے زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 26 اور 27 جون 2026 کو تحصیل کنگری میں آنے والے 2 زلزلوں کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

رپورٹ کے مطابق 26 جون 2026 کو آنے والے زلزلے سے موضع چاپ میں قریباً 80 سے 90 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، جبکہ 6 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں 27 جون 2026 کو آنے والے زلزلے سے تحصیل کنگری میں تقریباً 25 سے 35 مکانات متاثر ہوئے، جبکہ 10 سے 13 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ابتدائی مشترکہ جائزے کے مطابق دونوں زلزلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر قریباً 110 سے 125 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 18 سے 19 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمیوں اور متاثرہ آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں خیمے، بستر، باورچی خانے کا سامان، سولر لائٹس، گیس سلنڈر، فرشی چٹائیاں، مچھر دانیاں اور دیگر ضروری غیر غذائی امدادی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غرزئی کے مطابق پی ای او سی، پی ڈی ایم اے بلوچستان صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ نقصانات کے مکمل تخمینے کے لیے تفصیلی سروے بھی جاری ہے تاکہ امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کنگری میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور متاثرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ زلزلے سے متاثرہ گھروں کے مکینوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: وینزویلا کے بعد فلپائن میں بھی شدید زلزلہ، زمین لرز اٹھی

انہوں نے این ڈی ایم اے کو بھی ہدایت کی کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی