ایبٹ آباد سے لاپتا لڑکی کی لاش سوات سے برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات پولیس نے 3 روز قبل اپنے آبائی علاقے ایبٹ آباد سے لاپتا ہونے والی ایک نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے الزام میں 2 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کے بعد سیدو ٹیچنگ اسپتال میں دم توڑ جانے پر پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

رحیم آباد تھانہ مینگورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 624/26 کے مطابق، ایبٹ آباد کےعلاقے عثمان آباد کے رہائشی مدعی محمد فاروق نے رپورٹ درج کروائی کہ ان کی بیٹی 24 جون 2026 کو اسکول کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: مدرسے میں تشدد سے طالبعلم کی موت، مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

جس کے بعد اہلخانہ نے مقامی پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی، جنہوں نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

ایس ایچ او محمد رحیم خان نے بتایا کہ 25 جون کی شام مدعی کو اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی سوات کے ایک علاقے میں تشویشناک حالت میں پائی گئی ہے جسے علاج کے لیے سیدو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم، ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

مزید پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا

ایف آئی آر کے مطابق، پشاور کے رہائشی مرکزی ملزم محمد مزمل مقتولہ کو اغوا کرکے سوات کے ایک ہوٹل میں لے گیا، جہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بعد میں مبینہ جرم کو چھپانے کی نیت سے اسے زہریلی اشیا دیں۔

مدعی نے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نفس یار نامی شخص کو بھی شریک ملزم نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوات: پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی تدفین مقامی قبرستان میں کیوں روکی گئی؟

درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے رحیم آباد پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302 (قتل)، 376 (زنا بالجبر)، 365 (اغوا)، 337-J (زہریلی یا نقصان دہ اشیاء دے کر نقصان پہنچانا)

 اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ اور اسپتال سے فورینزک شواہد اور دیگر مواد اکٹھا کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

مٹہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کا قتل

دوسری جانب، مٹہ پولیس نے تحصیل مٹہ کے علاقے جلالیہ اشاڑے میں اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے چچا عقل زادہ نے شکایت درج کرائی جس پر جلالیہ اشاڑے کے رہائشی ملزم حیدر علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایچ او مٹہ اکبر حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت

دلچسپی و لگن سے عاری نوجوان کرکٹرز کی توجہ کھیل سے زیادہ پیسہ کمانے پر ہے، اقبال قاسم

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا