بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تحصیل کنگری، ضلع موسیٰ خیل کے زلزلہ متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہر متاثرہ شہری کی بحالی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف، بحالی اور تعمیرِ نو کے تمام اقدامات شفافیت، تیز رفتاری اور مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے واقعات میں 19 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ 125 مکانات متاثر ہوئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ زلزلہ متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی