پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بلال سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں دونوں فنکاروں کی لندن کی سڑکوں پر مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا گانا ’2 نمبر‘ پسند نہیں تھا لیکن وہ مشہور ہو گیا، بلال سعید کاانکشاف
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ کے لباس اور دونوں فنکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے سے متعلق مختلف تبصرے کیے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے بلال سعید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے تھے تاہم ایک مختصر ویڈیو کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔
Bilal Saeed has issued a clarification regarding recent videos of him in London with Aima Baig, denying allegations that they were drinking alcohol. He explained that they were filming a music video and were holding coffee cups. He also said no one should question how they… pic.twitter.com/hHVgdNhR5t
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 28, 2026
انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو کو غور سے دیکھا جائے تو ہمارے ہاتھوں میں کافی کے کپ موجود ہیں۔ اگر آس پاس کوئی شراب پی رہا ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بھی شراب پی رہے ہیں۔ کیا کسی نے مجھے الٹیاں کرتے یا نشے کی حالت میں دیکھا ہے؟
بلال سعید نے مزید کہا کہ لوگوں کو بغیر تصدیق کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔ گلوکار نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہ سکھائیں کہ پاکستان کی نمائندگی کیسے کرنی ہے۔ ہم برسوں سے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا
بلال سعید کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض نے اپنی تنقید برقرار رکھی۔














