آپریشن ’غضب للحق‘: دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی، وزیر اطلاعات نے ویڈیو جاری کردی

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 جون کی درمیانی شب افغانستان کے سرحدی علاقوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے کیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی، متعدد ٹھکانے تباہ

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی انتہائی درست معلومات اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کی گئی، جس کا مقصد دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کا بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں