پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ 4 جولائی سے نشر ہوگا، مہوش حیات، علی ظفر اور تابش ہاشمی ججز ہوں گے

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ریئلٹی مقابلوں کے شوز کی فہرست میں ایک اور بڑا اضافہ ہونے جارہا ہے، کیونکہ پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا، شو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ پروگرام ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

شو کے ججز میں اداکارہ مہوش حیات، گلوکار علی ظفر، کامیڈین تابش ہاشمی اور شارک ٹینک پاکستان سے تعلق رکھنے والے عثمان بشیر شامل ہیں، جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شارک ٹینک پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھا جائے گا‘، معروف ریئلٹی شو سے متعلق لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

گزشتہ سال اگست میں پکسل انٹرٹینمنٹ نے عالمی تفریحی ادارے فریمنٹل کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت دنیا کے مقبول ترین ریئلٹی شو فارمیٹ گاٹ ٹیلنٹ کو پہلی بار پاکستان میں پیش کیا جارہا ہے۔

یہ فارمیٹ برطانوی ٹی وی شخصیت سائمن کاویل نے تخلیق کیا تھا اور اس کے حقوق فریمنٹل کے پاس ہیں۔ یہ شو اب تک 70 سے زائد ممالک میں نشر ہو چکا ہے اور دنیا کے کامیاب ترین ریئلٹی ٹی وی فارمیٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 19 کے فاتح گورو کھنہ کو تاحال انعامی رقم نہ مل سکی

پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ میں گلوکار، رقاص، جادوگر، کامیڈین، ایکروبیٹس، بیٹ باکسرز اور دیگر منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ ملک بھر سے اوپن آڈیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ مختلف شہروں اور علاقوں سے باصلاحیت افراد کو قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع مل سکے۔

پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ، ریپ آئیکون پاکستان، ماسٹر شیف پاکستان، شارک ٹینک پاکستان اور پاکستان آئیڈل کے بعد ملک میں ریئلٹی مقابلوں پر مبنی شوز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ایک اور اہم اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں