پنجاب الیکٹرک بسیں بھی خود بنائے گا، پیداواری پلانٹ نے کام کا آغاز کردیا

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے الیکٹرک بسیں صوبے میں ہی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اسمبلنگ پلانٹ نے کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسیوں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کے لیے خوشخبری، مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں جلد سڑکوں پر ہوں گی

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ 5 سال کے دوران پنجاب بھر میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں عوام کو سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اب صرف الیکٹرک بسیں چلا نہیں رہا بلکہ ان کی تیاری بھی کر رہا ہے، کیونکہ صوبے میں الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری قائم ہو چکی ہے اور اسمبلنگ پلانٹ نے بسوں کی اسمبلنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ای بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ طلبہ کو ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے سبسڈی دے گی، جبکہ طلبہ کو صرف 14 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ اور 2100 روپے ماہانہ سود سے پاک قسط ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے طالبات کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی، جبکہ طالبات بھی صرف 2100 روپے ماہانہ سود سے پاک قسط ادا کریں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کو بھی آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں تحصیل سطح پر الیکٹرک بس سروس کے پہلے مرحلے کے لیے 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی، جبکہ اس منصوبے کا پی سی ون بھی منظور کر لیا گیا۔ یہ بسیں گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کی تحصیلوں میں چلائی جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع کے لیے 189 نئی الیکٹرک بسیں سافٹ لانچنگ کے لیے تیار ہیں، جبکہ مزید 112 بسیں گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، مری، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال پہنچ چکی ہیں، جو 25 جولائی سے آپریشن شروع کریں گی۔ اس کے علاوہ مزید 488 الیکٹرک بسیں 20 جولائی کو چین کی بندرگاہ سے پنجاب روانہ کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کوٹ ادو، تلہ گنگ، تونسہ شریف، وہاڑی، لودھراں اور ننکانہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی الیکٹرک بسیں فوری چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جہاں 15 سے کم بسیں موجود ہیں وہاں کم از کم 15 بسیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری کے شہریوں کے لیے خوشخبری، جدید الیکٹرک بسوں کا پہلا بیڑا پہنچ گیا

اجلاس میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کے 25 اسٹیشنوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم 21 بس اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا اور فیصل ٹاؤن و ایئرپورٹ چوک میں بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام منصوبوں پر تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں ای ٹیکسی منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 582 درخواست گزار رقم جمع کرا چکے ہیں، جبکہ 206 افراد کو ای ٹیکسیاں فراہم کی جا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ