نامعلوم ہیکرز نے بھارت کے بڑے نیوز چینلز کے سیکیورٹی نظام کو مسمار کرتے ہوئے ان کی نشریات کو ہیک کر لیا ہے اور نئی دہلی کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔ اس غیر معمولی سائبر حملے کے نتیجے میں بھارتی میڈیا انڈسٹری اور سیکیورٹی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، جبکہ چینلز کی نشریات متاثر ہونے پر مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔
ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ‘ٹی وی 9 تیلگو’ اور ‘فریڈم ٹی وی کنڑ’ کے نشریاتی سسٹم تک براہِ راست رسائی حاصل کی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب بھارتی صدر کی تقریر لائیو نشر ہو رہی تھی۔ صدارتی خطاب کے دوران ہی ہیکرز نے ‘ٹی وی 9 تیلگو’ چینل پر پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا، جس سے بھارتی انتظامیہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔
ناظرین بھارتیوں نے پاکستان کے سماء ٹی وی کی ٹرانسمیشن کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔
جوابی کارروائی میں پاکستانی سائبر جنگجوؤں نے بھارتی صدر کی تقریر ہیک کر کے پاکستانی قومی ترانہ چلا دیا pic.twitter.com/59k9Eb0PFB— Azeem Butt (@_AzeemButt) June 30, 2026
اس جرأت مندانہ کارروائی کے دوران ہیکرز کی جانب سے بھارت کو سخت تنبیہ بھی کی گئی کہ ’پاکستان سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے‘۔
سائبر حملے کا نشانہ بننے والے دونوں چینلز بھارت کے مقبول میڈیا نیٹ ورکس میں شمار ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ‘ٹی وی 9 تیلگو’ کے سوشل میڈیا پر 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ) جبکہ ‘فریڈم ٹی وی کنڑ’ کے ایک ملین (10 لاکھ) سے زیادہ فالورز موجود ہیں۔ اتنے بڑے اور وسیع نیٹ ورک کے حامل نیوز چینلز کے نشریاتی نظام میں نقب زنی نے بھارتی میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
🇵🇰 🇮🇳 Pakistani Cyber Warriors Hacked Two Indian Digital Media Channels in Response to the Hacking of Geo TV
🔷️ 1. TV9 Telugu Live
The Indian channel, which has over 14.4 million subscribers and hosts more than 509,000 videos, is among the most popular digital news platforms… https://t.co/DiSSGdhOyS pic.twitter.com/OKUjAR0BfK
— Indus Sentinel Grid (@ISGofficial_) June 30, 2026
میڈیا اور سائبر ماہرین کے مطابق مودی سرکار اور ان کا ہمنوا ‘گودی میڈیا’ مسلسل پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے، مگر ہیکرز نے اس بڑے سائبر حملے کے ذریعے ان کے پورے پروڈکشن اور نشریاتی نظام کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹی کے بھارتی نیوز چینل کو ہیک کر کے اس پر پاکستانی ترانہ چلائے جانے سے بھارت کی ناقص سائبر سیکیورٹی دنیا بھر میں بے نقاب ہو گئی ہے۔ اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ‘وشوا گرو’ اور ‘شائننگ انڈیا’ کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے بھارت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام اندرونی طور پر مکمل طور پر غیر محفوظ اور کمزور ہے۔














