معروف مذہبی اسکالر اور خطیب علامہ ناصر مدنی کی نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ، علما و مشائخ کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی اپیل
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پیش آیا، جہاں علامہ ناصر مدنی جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک طبعی خرابی کے باعث منبر پر لگے اپنی کرسی پر ہی غش کھا کر گرگئے۔
مسجد انتظامیہ اور وہاں موجود افراد نے انہیں فوری طور پر قریبی مقامی اسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دل کی تکلیف کے پیشِ نظر مزید علاج کے لیے فوری طور پر ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی کشیدگی کے سائے: علما کی عوام سے صبر اور پُرامن احتجاج کی اپیل
کارڈیالوجی اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر مدنی کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اب ان کی حالت پہلے سے کافی بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔














