بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں اہم انتخابی حلقوں کی نشستیں ہاتھ سے نکلنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

منگل کی رات دیر گئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کا نام بیلٹ پیپر پر ہوتا تو ریپبلکن پارٹی کانگریس میں اپنا اکثریتی کنٹرول نہ صرف آسانی سے برقرار رکھتی بلکہ ایک شاندار اور تاریخی فتح حاصل کرتی۔

یہ بھی پڑھیے امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول واپس لے لیا، سینیٹ میں بھی اکثریت کے قریب پہنچ گئے

امریکی مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج ظاہر کر رہے ہیں کہ کئی اہم اور سخت مقابلے والے حلقے ریپبلکنز کے ہاتھ سے نکل کر ڈیموکریٹس کے پاس جا رہے ہیں۔

ان نتائج پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فوری ردِعمل دیتے ہوئے شکست کے ملبے سے خود کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر اس انتخاب میں ان کا نام براہِ راست بیلٹ پیپر پر شامل ہوتا تو ریپبلکن پارٹی کانگریس میں اپنی اکثریت انتہائی آسانی سے برقرار رکھتی اور پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوتی۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل کی سالانہ 4 ارب ڈالر امداد بند کرنے کا اعلان بھی ٹرمپ کو شکست سے بچا نہ سکا

امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں اہم اور فیصلہ کن انتخابی معرکوں کے دوران خود صدر ٹرمپ کے نامزد اور پسندیدہ امیدواروں کو پے در پے ناکامی اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp