گیس صارفین کے لیے بُری خبر، ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سسٹم پر ایل این جی 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے۔

اضافے کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 18.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp