ناروے کا بڑا اپ سیٹ، برازیل کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مرتبہ کے عالمی چیمپیئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آخری 11 منٹ میں 2 گول کرکے برازیل کے دفاع کو تہس نہس کر دیا۔ اس فتح میں ناروے کے گول کیپر اوریان نیلانڈ نے بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا، جنہوں نے پہلے ہاف میں برونو گیماریش کی پنالٹی شاندار انداز میں روک کر اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

برازیل نے انجری ٹائم کے 10ویں منٹ میں نیمار کی پنالٹی پر ایک گول ضرور کیا، تاہم یہ شکست ٹالنے کے لیے ناکافی ثابت ہوا۔

ہالینڈ نے اس میچ میں 2 گول کرکے ٹورنامنٹ میں اپنے گولوں کی تعداد 7 کرلی، جس کے ساتھ وہ لیونل میسی کے برابر آ گئے ہیں۔ ناروے اب 11 جولائی کو میامی میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یا میزبان میکسیکو میں سے کسی ایک کا سامنا کرے گا۔

یہ شکست برازیل کے لیے انتہائی مایوس کن رہی، کیونکہ نئی قیادت میں کوچ کارلو اینچیلوٹی کی زیرِ نگرانی ٹیم سے عالمی کپ میں بہتر کارکردگی کی توقع کی جا رہی تھی۔ برازیل مسلسل چھٹے ورلڈ کپ میں کسی یورپی ٹیم کے ہاتھوں ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوا، جبکہ 1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوارٹر فائنل تک بھی رسائی حاصل نہ کر سکا۔

میچ کے آغاز میں ناروے نے تیز کھیل پیش کیا اور تیسرے ہی منٹ میں پیٹرک برگ نے گیند جال میں پہنچائی، تاہم آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث گول مسترد کر دیا گیا۔

برازیل کو پہلے ہاف میں اس وقت سنہری موقع ملا جب وی اے آر کی مداخلت پر پنالٹی دی گئی، لیکن برونو گیماریش کی کمزور کوشش کو گول کیپر نیلانڈ نے شاندار انداز میں روک دیا۔ اس کے بعد بھی نیلانڈ نے گیبریل مارٹینیلی، وینیسیئس جونیئر اور دیگر برازیلی کھلاڑیوں کی کئی خطرناک کوششیں ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔

دوسرے ہاف میں برازیل نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور کوچ نے نوجوان اینڈرک سمیت متعدد تبدیلیاں بھی کیں، تاہم ناروے کا دفاع اور گول کیپر مضبوطی سے ڈٹے رہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

بالآخر 79ویں منٹ میں آندریاس شیلڈروپ کے کراس پر ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار ہیڈر کے ذریعے ناروے کو برتری دلائی۔ مقررہ وقت کے آخری لمحے میں ہالینڈ نے ایک اور زوردار شاٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اسکور 0-2 کر دیا۔

انجری ٹائم میں برازیل کو دوسری پنالٹی ملی، جسے نیمار نے گول میں تبدیل کرکے خسارہ کم کیا، مگر وقت ختم ہونے کے باعث برازیل کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تلخ حقیقت قبول کرنا پڑی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں مہنگی قیمت کے باوجود پاکستانی آم کی مانگ میں مسلسل اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیرمعمولی سرگرمیاں، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے خدشات

10 کھلاڑیوں پر مشتمل انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کے دباؤ پر لائبریری سے 2 کتابیں اٹھا لی گئیں، 8 افسران معطل

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، وزیراعظم کا شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا حکم

ویڈیو

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟