امریکی اور یورپی پابندیوں کے جواب میں چین کا نیا وار، غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کاروبار مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے امریکی اور یورپی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کے جواب میں اپنے انسدادِ پابندیاں (اینٹی سینکشنز) قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں چین میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو نئے قانونی اور تجارتی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی قانون سازی سے عالمی کمپنیوں کے لیے مغربی قوانین اور چینی ضوابط پر بیک وقت عمل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

چین نے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا مؤثر جواب دینے کے لیے اپنے قانونی اختیارات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے چین میں کاروبار کرنے والی کثیر القومی کمپنیوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہونے کا امکان ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بیجنگ نے مارچ اور اپریل کے دوران دو نئے ضابطے نافذ کیے ہیں، جن کے تحت ایسے غیر ملکی اداروں اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی جو چین کی صنعتی و سپلائی چین کو نقصان پہنچانے یا غیر ملکی پابندیوں پر عمل درآمد کے ذریعے چینی مفادات متاثر کرنے کی مرتکب ہوں۔ اس کے علاوہ ایک نیا مجوزہ قانون بھی زیر غور ہے، جس کے تحت غیر ملکی اداروں اور افراد کے خلاف بھی مقدمات قائم کیے جا سکیں گے اگر ان کی سرگرمیوں کو چین کے قومی مفاد یا عوامی مفاد کے خلاف قرار دیا جائے۔

قانونی ماہرین کے مطابق نئی قانون سازی غیر ملکی کمپنیوں کو ایک مشکل صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے، کیونکہ ایک طرف انہیں امریکی یا یورپی پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ دوسری طرف ایسے اقدامات چین کے قوانین کی خلاف ورزی بھی تصور کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین سورج کی سمت سے آنے والے خطرناک خلائی پتھروں کا سراغ لگائے گا

نئے ضوابط کے تحت ایسی کمپنیوں کو جرمانوں، ویزا منسوخی، اثاثے منجمد کیے جانے، سرمایہ کاری پر پابندیوں اور چین سے درآمدات و برآمدات پر قدغن جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان قوانین سے عالمی سپلائی چین مزید پیچیدہ ہو جائے گی اور چین میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو اپنے کاروباری فیصلوں میں پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

چین کا مؤقف ہے کہ یہ قوانین ملکی خودمختاری، قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، جبکہ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ان کی پابندیوں کا مقصد قومی سلامتی، انسانی حقوق اور حساس ٹیکنالوجی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ برسوں میں چین کی جدید سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت اور عسکری ٹیکنالوجی تک رسائی محدود کرنے کے لیے متعدد پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ یورپی یونین نے بھی سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں، روس کی حمایت اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے الزامات پر چینی اداروں کے خلاف مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اس کے جواب میں بیجنگ بتدریج اپنے انسدادِ پابندیاں نظام کو وسعت دے رہا ہے، جس سے عالمی تجارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان