عمران ہاشمی سے موازنے پر سحر ہاشمی کا سخت ردعمل، ناقدین کو دوٹوک جواب دے دیا

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی سے اپنے موازنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف وہی مناظر فلمائے جو ڈرامے کے اسکرپٹ کا حصہ تھے اور ہدایت کاروں کے تخلیقی وژن کے مطابق تھے۔

سحر ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ ’ظلم‘ سے کیا تاہم ’من مست ملنگ‘، ’زنجیریں‘ اور ’شیدائی‘ جیسے کامیاب ڈراموں نے انہیں شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام دلایا۔ حالیہ دنوں میں اسکرین پر گلے ملنے کے مناظر کرنے کے باعث انہیں تنقید اور سوشل میڈیا پر عمران ہاشمی سے موازنے کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ’لاہور میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی‘ عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اداکارہ نے عمران ہاشمی سے اپنے موازنے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فنکار کا کام اپنے کردار اور اسکرپٹ کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوتا ہے اور وہ واحد اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے گلے ملنے کے مناظر کیے ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ آئندہ زیادہ محتاط رہیں گی کیونکہ اگر ناظرین کسی چیز کو پسند نہیں کرتے تو وہ ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے لوگوں سے یہ درخواست بھی کی کہ صرف انہیں ہی تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے کیونکہ جو کچھ انہوں نے کیا وہ انڈسٹری میں دیگر فنکار بھی کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب سحر ہاشمی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے اداکارہ کی وضاحت کو اپنے عمل کا جواز قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سحر ہاشمی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’سب سے بری بات یہ ہے کہ یہ اداکار اپنے اقدامات کا جواز پیش کرتے ہیں‘۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ’شاید ہدایت کار ان کی آمادگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں‘ جبکہ ایک شخص نے تبصرہ کیا ’میں ان کے نقطۂ نظر کو سمجھتا ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں