’لاہور میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی‘ عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں انہیں ملنے والا پُرتپاک استقبال ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’آوارہ پن‘ کی پاکستان میں ریلیز کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں وہ لاہور گئے تھے جہاں مداحوں نے ان کا غیرمعمولی جوش و خروش سے استقبال کیا۔

عمران ہاشمی کے مطابق ’فلم آوارہ پن کی ریلیز پر ہم لاہور گئے تھے جہاں مجھے توقع سے کہیں بڑھ کر محبت ملی۔ میں اس وقت بھٹ صاحب کے ساتھ تھا۔ وہاں جس گرمجوشی اور شاندار مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس نے مجھے واقعی حیران کر دیا‘۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا فلم ’جنت‘ کے زمانے میں پاکستان میں ان کے مداحوں کے غیرمعمولی رش کے باعث افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی؟ اس پر اداکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ’جی ہاں، پاکستان میں ہندی فلموں کا بے پناہ جنون ہے۔ وہاں کے لوگ ہماری فلموں سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘