شہزادی کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر چھا گئیں، ومبلڈن میں سبز لباس نے ساری توجہ سمیٹ لی

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان کی رکن، پرنسز آف ویلز شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ومبلڈن 2026 کے مردوں کے سنگلز فائنل میں ہلکے سبز (سیج گرین) رنگ کے خوبصورت لباس میں شرکت کرکے ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

کیٹ مڈلٹن اپنے شوہر شہزادہ ولیم، بیٹے شہزادہ جارج اور بیٹی شہزادی شارلٹ کے ہمراہ سینٹر کورٹ پہنچیں جہاں ان کا سادہ مگر پُروقار انداز شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 11 سالہ شہزادی شارلٹ سب سے پر اعتماد کم عمر شاہی شخصیت بنتی جا رہی ہیں؟

شہزادی آف ویلز نے معروف ڈیزائنر ایمیلیا وِکسٹیڈ کا تیار کردہ خصوصی مِڈی ڈریس زیب تن کیا۔ ہلکے سبز رنگ کے اس لباس کو ومبلڈن کے روایتی سبز ماحول سے ہم آہنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

کیٹ نے ڈی میلئیر نینو مونٹریال ہینڈ بیگ، ہم رنگ رالف لارین پمپس، وین کلیف اینڈ آرپلز کی بالیاں اور ایکوامیرین سے مزین سنہری بریسلٹ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے روایتی سبز اور جامنی رنگ کا ومبلڈن ربن بھی اپنے لباس پر آویزاں کیا جو آل انگلینڈ لان ٹینس اینڈ کروکیٹ کلب کی سرپرست ہونے کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ کے احاطے سے گاڑیاں چرا لے جانے والے چور بچ نکلے، سراغ نہ لگ سکا

کیٹ مڈلٹن کے ومبلڈن فیشن انتخاب اس سال بھی موضوعِ گفتگو رہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں نیلے رنگ کے ٹراؤزر سوٹ اور خواتین کے سنگلز فائنل میں سرخ لباس کے ذریعے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن 2016 سے آل انگلینڈ لان ٹینس اینڈ کروکیٹ کلب کی سرپرست ہیں اور ان کی ومبلڈن میں شرکت اب ٹورنامنٹ کی ایک اہم روایت بن چکی ہے۔ فائنل سے قبل انہوں نے ٹورنامنٹ کے عملے اور برطانوی ٹینس کھلاڑی آرتھر فیری سے بھی ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا

زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا منفرد آلہ، طالبہ نے کم قیمت ڈیوائس تیار کر لی

مصنوعی ذہانت کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر، عالمی ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

سراج رئیسانی کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، دہشتگرد امن و استحکام کا راستہ نہیں روک سکتے : سرفراز بگٹی

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ