پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی 3.475 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں قریباً 29 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کے پیچھے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ(BPO)، سافٹ ویئر بطور سروس (SaaS) اور گیمنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی بنیادی عوامل ہیں۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں اپنی موجودگی مضبوط بنائی، جس کے نتیجے میں برآمدی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں نے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر کے برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب، نئی بین الاقوامی منڈیوں میں توسیع اور ملکی آئی ٹی کمپنیوں کی بہتر مسابقتی صلاحیت نے برآمدات میں اس غیرمعمولی اضافے کو ممکن بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک امریکا تجارتی مذاکرات: کیا پاکستانی برآمدات کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملے گا؟

ماہرین کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں یہ پیش رفت نہ صرف عالمی منڈیوں میں پاکستانی ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے بلکہ ملکی معیشت، زرِمبادلہ کے ذخائر اور بین الاقوامی معاشی روابط کے استحکام کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم