وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
Islamabad: 14 July 2026.
Ms. Michelle Bachelet, candidate for the position of the UN Secretary General, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif at the Prime Minister House in Islamabad today.
Deputy Prime Minister & Foreign Minister Sen. Muhammad Ishaq Dar and Foreign… pic.twitter.com/9GwhuSjsCb
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 14, 2026
وزیراعظم نے مشیل باشلیٹ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی معاہدات پر مؤثر عمل درآمد اور اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں، یعنی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق، میں متوازن پیشرفت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر تیز رفتار عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مشیل باشلیٹ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی تاریخی اور گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کی بھی تعریف کی۔














