بیرون ملک سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں ودیگر کے لیے پاکستانی ایئر پورٹس پر نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔
جمعرات کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے کویڈ 19 سے متعلق پالیسی فیصلے کیے ہیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارتی کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
نئے ضوابط کے تحت پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالگ سے انے والے مسافروں کی دو فیصد اسکریننگ ختم کر دی گئی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔