2 سابق وزرائے اعظم کی مختلف انداز میں نیب کورٹ میں پیشیاں

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہر دور میں سیاستدانوں پر مقدمات بنتے ہیں اور انہیں احتساب اور جوابدہی کے لیے مختلف کیسز میں مختلف عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا پڑتی ہیں۔

ایسے میں ایک صارف نے سابق وزرائے اعظم  شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ دونوں سیاسی رہنما کس انداز سے پیشی کے لیے آتے ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں موازنہ کیا گیا ہے کہ کس طرح ایک طرف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں جو بغیر کسی پروٹوکول کے اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہیں جو بلٹ پروف شیلڈ میں گِھرے، منہ پر بالٹی ڈالے ہوئے، سیکیورٹی کے حصار میں عدالت میں پیشی کے لیے آتے ہیں۔

عمران خان اکثر سر پر بالٹی پہننے کی وجہ سے سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں تبصرے شروع ہو گئے ہیں۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان حال ہی میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ہیں اور انہیں قاتلانہ حملے کے ذمہ داران کو نامزد کرنے تک کی اجازت نہ تھی، اس لیے ان کا اور شاہد خاقان عباسی کا کسی صورت موازنہ نہیں بنتا۔

مصطفیٰ نامی صارف طنز کا سہارا لیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ایک عظیم لیڈر ہمیشہ ثابت قدمی دکھاتا ہے، اور عمران خان مسلسل اپنے چہرے پر بالٹی سجائے ہوئے ثابت قدم ہیں، بے شک عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں۔

https://twitter.com/MustafaJBajwa/status/1669094201886138370?s=20

ایک صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک وہ سابق وزیراعظم ہے جو اپنے حلقہ میں بھی نہیں جیت سکا جبکہ دوسرا وہ ہے جس کا ڈیڑھ کروڑ کا ووٹ بینک ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp