لاہور کے نجی واٹر پارک کے پائپ میں پھنس کر 9 سالہ بچی جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے بٹاپور میں واقع نجی واٹر پارک 9 سالہ بچی کے مبینہ طور پر ڈرینج پائپ میں پھنس کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد سیل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین انتظامی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جب واٹر پارک انتظامیہ نے مبینہ طور پر سوئمنگ پول میں موجود بچوں کو باہر نکالے بغیر پانی نکالنے کا عمل شروع کیا۔ پانی نکالنے کے لیے لگائے گئے طاقتور پمپ کے باعث پیدا ہونے والے دباؤ سے نو سالہ بچی ڈرینج پائپ میں چلی گئی اور پھنس گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 40 سے 50 منٹ کی کوشش کے بعد بچی کو پائپ سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر پارک کو سیل کر دیا اور تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق پارک کو واقعے کے روز ہی سیل کر دیا گیا تھا جبکہ مبینہ غفلت پر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بٹاپور تھانے میں بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا، جس کا تعلق بغیر ارادے کے موت کا سبب بننے سے ہے۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ بچی واٹر پارک انتظامیہ کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوئی۔ مقدمے میں پارک کے منیجر، سیکیورٹی انچارج اور سی سی ٹی وی انچارج کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں شدید گرمی کی لہر، سوئمنگ پولز کی مانگ میں اضافہ

پولیس حکام کے مطابق تینوں نامزد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ غفلت کی نوعیت کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ بچوں کی موجودگی کے دوران پول خالی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا اور ڈرینج پائپ کے گرد حفاظتی اقدامات مکمل تھے یا نہیں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی