ایک ہی کڑاہی میں پکوڑے اور چائے بنانے کی منفرد ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور غیر معمولی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار منفرد انداز میں چائے اور پکوڑے تیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار ایک جانب بیسن کے پکوڑے گرم تیل میں تل رہا ہے جبکہ اسی دوران وہ اسی گرم تیل میں چائے تیار کرتا نظر آتا ہے جس نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ ’یہ ٹیلنٹ سندھ سے باہر نہیں جانا چاہیے‘۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض افراد نے اس منفرد انداز کو ’حیران کن‘ قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں ’انوکھی فوڈ انجینئرنگ‘ اور ’نیا چائے بنانے کا طریقہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ اس کو کیا نام دیا جائے گا؟ ’فرائی چائے‘ یا ’پکوڑے کے ذائقے والی چائے‘۔ ایک صارف نے پوچھا کہ چائے آئل میں تیار کی ہے یا پکوڑے چائے میں؟ جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ دکاندار نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب