شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 سال مکمل، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کردی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے مشترکہ طور پر کی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ پاکستان کے پائیدار عزم اور تنظیم کے علاقائی امن، باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے وژن سے وابستگی کی علامت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایس سی او کے مقاصد اورعلاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار