پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کریئٹر اور سوشل میڈیا اسٹار ربیقہ خان اور ان کے شوہر حسین ترین کے دورہٴ ترکیہ کی سحر انگیز تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے، جہاں یہ خوبصورت جوڑا اپنی شادی (نکاح) کی پہلی سالگرہ انتہائی شاندار انداز میں منا رہا ہے۔
کپاڈوکیا کے حسین نظارے
حسین ترین نے اپنی شریکِ حیات ربیقہ خان کو شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک خوبصورت سرپرائز دیتے ہوئے ترکیہ کے اس یادگار سفر کا منصوبہ بنایا۔
View this post on Instagram
کپاڈوکیا کے شہرہ آفاق پتھریلے اور قدرتی مناظر کے درمیان ربیقہ خان نے سیاہ لباس اور شوخ جامنی رنگ کے گھٹنوں تک اونچے بوٹس میں ملبوس ہو کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
چاندی کے زیورات اور سن گلاسز کے ساتھ اپنے اس منفرد لک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’ہم صرف جلوے بکھیرتے ہیں، وضاحتیں نہیں دیتے۔‘
ایک تصویر میں ربیقہ سفید گھوڑے کے ساتھ پوز دیتی نظر آئیں جبکہ دیگر ویڈیوز میں شوٹ کے پردے کے پیچھے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
غباروں میں اڑان
کپاڈوکیا میں اڑتے ہوئے گرم ہوا کے غباروں اور ایک کلاسک سبز رنگ کی کنورٹیبل کار کے پسِ منظر میں اس جوڑے کا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے۔ گلابی رنگ کے دلکش میکسی گاؤن میں ملبوس ربیقہ نے اپنے شوہر کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’جیسے رومیو کو جولیٹ مل گئی، بالکل ویسے ہی مجھے تم مل گئے۔‘
استنبول کے ساحلوں پر یادوں کا سفر
کپاڈوکیا پہنچنے سے قبل اس جوڑے نے تاریخی شہر استنبول میں بھی خوبصورت وقت گزارا۔ استنبول کے ساحل کے کنارے بنے ایک بلند جھولے پر فیروزی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں پوز دیتے ہوئے ربیقہ نے اپنی خوشی کا اظہار ان الفاظ میں کیا کہ ’آسمانوں کا تعاقب اور یادیں سمیٹنے کا سفر۔‘
View this post on Instagram
اورتاکوئے مسجد کے سائے میں ’ہم اور یہ دنیا‘
استنبول کی مشہورِ زمانہ اورتاکوئے مسجد اور آبنائے باسفورس کے پل کے پاس، سرخ گلابوں سے سجی ایک کلاسک مہرون رنگ کی ونٹیج کار کے ساتھ بھی اس جوڑے نے یادگار تصاویر بنوائیں۔
پیلے رنگ کے شوخ لباس میں ملبوس ربیقہ نے اس خوبصورت کیمسٹری کو سراہتے ہوئے کیپشن دیا، ‘ہم دونوں اس دنیا کے خلاف’، جو ان کے درمیان لازوال محبت اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے اس سفر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔














