پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید مضبوط، قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپیہ جمعے کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتری دکھانے میں کامیاب رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط، انٹربینک میں قدر میں اضافہ

کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 277 روپے 96 پیسے پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک پیسے کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 277 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مجموعی طور پر مستحکم رہا تاہم ہفتہ وار بنیاد پر اس کی قدر میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ امریکا میں توقعات سے کم مہنگائی کے اعداد و شمار ہیں جن کے بعد سرمایہ کاروں نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے جلد شرح سود میں اضافے کی توقعات کم کر دی ہیں۔

یورو 1.1445 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا اور ہفتہ وار بنیاد پر اس میں 0.29 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3476 ڈالر تک پہنچ گیا جو ہفتہ وار بنیاد پر 0.56 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے۔ یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے کہ پاؤنڈ مضبوط ہو رہا ہے جس کی وجہ برطانیہ کی مالیاتی صورتحال سے متعلق خدشات میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

جاپانی ین ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 162.39 کی سطح پر رہا، جو رواں ماہ کے آغاز میں ریکارڈ ہونے والی تقریباً 40 سال کی کم ترین سطح 162.84 کے قریب ہے۔ سرمایہ کار اب بھی جاپانی حکومت کی ممکنہ مداخلت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر ڈالر انڈیکس جو امریکی کرنسی کی قدر کو چھ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ناپتا ہے 100.72 پر رہا اور ہفتہ وار بنیاد پر اس میں 0.24 فیصد کمی کا امکان ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں ڈالر انڈیکس ایک ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم محفوظ سرمایہ کاری (سیف ہیون) کی طلب نے امریکی کرنسی کو کچھ سہارا فراہم کیا۔

دریں اثنا امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.05 ڈالر یا تقریباً 1.25 فیصد اضافے کے بعد 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1.03 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 79.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں مضبوطی، پاکستانی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

رواں ہفتے کے دوران برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ برینٹ مسلسل تیسرے اور ڈبلیو ٹی آئی مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون