نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں 2 نئے فیچرز شامل، شناختی کارڈ کا پیشگی جائزہ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.6 جاری کر دیا ہے، جس میں صارفین کے لیے 2 اہم نئی سہولتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اب درخواست گزار شناختی کارڈ کی درخواست جمع کرانے سے پہلے اس کا مکمل پیشگی جائزہ لے سکیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کا ورژن 5.6.6 جاری کرتے ہوئے صارفین کے لیے دو نئی سہولتیں متعارف کرا دی ہیں۔

نادرا کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں ’ویو کارڈ‘ (View Card) فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے درخواست گزار کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی درخواست جمع کرانے سے قبل اپنے کارڈ کا مکمل پیشگی جائزہ لے سکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین شناختی کارڈ پر درج تمام ذاتی معلومات کی تصدیق کر سکیں گے، اور اگر کسی قسم کی غلطی نظر آئے تو درخواست جمع کرانے سے پہلے متعلقہ حصے میں واپس جا کر اسے درست بھی کر سکیں گے۔

دوسری اہم پیشرفت کے طور پر نادرا نے خیبرپختونخوا میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت بھی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے فراہم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’شناختی کارڈ پر میری مرضی کی تصویر لگاؤ ورنہ دفتر بند کرو‘، نادرا کے باہر خاتون کا انوکھا مطالبہ

پہلے مرحلے میں یہ سروس پشاور کے تمام ویلج اور نیبرہڈ کونسلز میں دستیاب ہوگی، جبکہ نادرا کا کہنا ہے کہ آئندہ مرحلہ وار اسے پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

اس اقدام سے شہری رجسٹریشن دفاتر جانے کے بجائے گھر بیٹھے اہم شہری واقعات کی آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے، جس سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔

نادرا نے صارفین سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ پاک آئی ڈی ایپ کے استعمال سے متعلق اپنی آراء اور مستقبل میں شامل کیے جانے والے نئے فیچرز کے لیے تجاویز بھی فراہم کریں، تاکہ ایپ کو مزید مؤثر اور صارف دوست بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون