سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کا حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹائیں، ڈھلکوٹ کے مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ، سابق ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف جاں بحق جبکہ قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید

فائرنگ کے دوران سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ محمد آصف، جو پلندری کے رہائشی تھے، موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اپنا انتخابی دورہ منسوخ کردیا اور وہ واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے کی۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام یا عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سردار تنویر الیاس خان آج صبح اسلام آباد سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ دو روزہ انتخابی دورے پر راولاکوٹ روانہ ہوئے تھے۔ وہ براستہ ٹائیں، ڈھلکوٹ حلقہ ایل اے-22 پونچھ-5 (پاچھیوٹ) جارہے تھے، جہاں انہیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی ریاستی رٹ کو چیلنج کررہی ہے، مسلح جتھوں کو رعایت نہیں دی جائےگی، ترجمان آزاد کشمیر حکومت

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئی ایک اے آئی ماڈل تمام سیکیورٹی خامیاں نہیں پکڑ سکتا، نئی تحقیق

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون