تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر شرپسند عناصر کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کا حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

وزیراعظم آزاد کشمیر نے حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں، شرپسند عناصر کو ریاست کا پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون