وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل پولیس اسکواڈ کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کا حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ چھانجل کراس کے قریب پیش آیا، جہاں تیز موڑ کاٹتے ہوئے پولیس گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا قافلہ خورشید آباد سے فارورڈ کہوٹہ جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں پولیس کانسٹیبل انصار اقبال شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 سے 6 پولیس اہلکار اور چند راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

 زخمیوں میں ایس ایچ او برکت راٹھور بھی شامل ہیں، جنہیں دیگر زخمیوں کے ہمراہ فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp