دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس خان نے اپنے قافلے پر ہونے والے حملے کے حوالے سے قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وہ حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 میں اپنے آبائی گھر جارہے تھے، جب ان کا قافلہ آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوا تو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یونین کونسل ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کا حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ حملے میں ان کے ساتھی ایس ایس جی کمانڈو سردار محمد آصف نے انہیں بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جبکہ قافلے میں شامل دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جو عناصر ریاست میں آٹے اور اشیائے خورونوش کی قلت کا شور مچاتے ہیں، وہی خود راستے بند کرکے ریاستی نظام اور عام آدمی کی زندگی کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ معاملات کو افہام و تفہیم اور ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، تاہم دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ریاست کو ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے سردار محمد آصف کا کیا قصور تھا؟ اسی طرح رینجرز، پولیس اور ایف سی کے جوان بھی دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہادتیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پونچھ سمیت ریاست کے کسی بھی حصے میں ایسے عناصر کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جو ریاستی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ ریاست کو یرغمال بنانے، لاقانونیت پھیلانے اور ریاست کے اندر کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون