امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل ساتویں رات فضائی حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کے روز خلیجی ممالک میں امریکی اتحادی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنایا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ ادھر اقوام متحدہ نے شہری تنصیبات پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی فوج نے مسلسل ساتویں رات ایران کے فوجی اور لاجسٹک اہداف پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اتحادی تنصیبات پر نئے میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
The US has bombed bridges and energy infrastructure in its seventh consecutive night of attacks on Iran. Officials in Hormozgan said one strike cut water supplies to several towns. Iran has responded with attacks on US bases in Kuwait, Bahrain and Jordan. pic.twitter.com/s0lfSY4nsZ
— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 18, 2026
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے معاون مرکز کیمپ عریفجان اور علی السالم ایئر بیس پر واقع ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس اور امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر پر بھی حملے کیے گئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
کویت کی وزارت بجلی، پانی اور قابلِ تجدید توانائی کے مطابق ایرانی حملے میں بجلی اور سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے (ڈی سیلینیشن) پلانٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ میزائل اور ڈرون خطرات کے باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس کی تازہ کارروائیوں میں ایران کے نگرانی کے مراکز، زیرزمین اسلحہ گوداموں، فوجی لاجسٹک ڈھانچے اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب صوبہ ہرمزگان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ 2 پل اور ایک سڑنگ کو نقصان پہنچا۔ جنوبی شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور پانی صاف کرنے والے پمپ بھی متاثر ہوئے، جس کے باعث 20 دیہات کے تقریباً 10 ہزار افراد پانی سے محروم ہو گئے۔
🚨🇺🇸 🇮🇷 America wraps its SEVENTH straight night of strikes on Iran, reaching underground weapons storage.
-CENTCOM confirmed the seventh consecutive night concluded early Saturday local time
-The targets: surveillance sites, military logistics infrastructure, UNDERGROUND… pic.twitter.com/sCzf3x65Fp
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 18, 2026
جمعے کے روز امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ایران نے کہا تھا کہ اس نے ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو اس کی مقررہ نیوی گیشن ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور خطے میں شہری تنصیبات پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا۔
امریکا کے ایران پر مسلسل ساتویں رات بھی حملے، جنگ کا دائرہ مزید وسیع
قبل ازیں الجزیرہ کی لائیو کوریج کے مطابق امریکی حملوں میں ہرمزگان، بوشہر، یزد، فارس، اہواز، قشم جزیرے اور سیریک سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ہرمزگان صوبے میں امریکی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ یزد کے قریب گرنے والے امریکی میزائل سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بوشہر کے قریب ایک امریکی MQ-9 ڈرون مار گرایا، بحرین میں امریکی ڈرون ڈپو اور مصنوعی ذہانت کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا، جبکہ آبنائے ہرمز میں امریکی حمایت یافتہ 4 آئل ٹینکروں کو میزائل اور ڈرون کارروائی کے ذریعے روک دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 2 آئل ٹینکروں میں بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزرنے کے بعد آگ بھی لگ گئی۔
BREAKING: CENTCOM Announces Sixth Consecutive Night of U.S. Strikes Against Iran pic.twitter.com/dTtRr4IivN
— Breaking911 (@Breaking911) July 17, 2026
ادھر امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران پر بحری ناکہ بندی کے دوران 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، ایک جہاز کو غیر فعال کیا گیا اور ایک پر چڑھائی بھی کی گئی۔
ایران نے خلیجی ممالک کی جانب بھی حملے جاری رکھنے کا دعویٰ کیا، جبکہ کویت، بحرین، قطر اور اردن میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ کویت نے متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، اردن نے اپنی فضائی حدود میں کئی میزائل مار گرانے کا اعلان کیا، جبکہ قطر میں راکٹوں کے ملبے سے ایک بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ سعودی عرب نے الخرج اور ینبع میں جاری حفاظتی انتباہ بعد ازاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ
ادھر سیٹلائٹ تصاویر میں بوشہر کے جوہری تنصیب کے کمپلیکس کو پہنچنے والے نئے نقصان کے آثار بھی سامنے آئے ہیں۔ امریکی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بھی جاری رہیں، جہاں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنازے پر حملے میں کم از کم 7 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکی حملوں کا دائرہ ایران کے اندرونی علاقوں تک پھیل جانا اس بات کی علامت ہے کہ جنگ ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ کی سلامتی، عالمی توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔














